Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / جیلوں میں 81 ہزارمسلم قیدی کسی بے قصور مسلم کو ہراسانی کی تردید

جیلوں میں 81 ہزارمسلم قیدی کسی بے قصور مسلم کو ہراسانی کی تردید

نئی دہلی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج حکومت کی طرف سے پیش کردہ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ملک کی جیلوں میں تقریباً 81000 مسلم قیدی ہیں۔ مملکتی وزیر امور داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے مختلف جیلوں میں بے قصور مسلمانوں کی قید کی تفصیلات کے بارے میں ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’صرف مجرمین، زیردریافت اور زیرتحویل افراد ہی جیلوں میں قید ہیں‘‘۔
شیوسینا وزراء  کی
چیف منسٹر مہاراشٹرا سے ملاقات
ممبئی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا اور بی جے پی کی ممبئی میں بلدی انتخابات کے پہلے ایک دوسرے پر الزام تراشی کے دوران شیوسینا کے وزراء نے چیف منسٹر دیویندر فرنویس سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ’’ورشا‘‘ پر رات دیر گئے ملاقات کی۔ شیوسینا کے وزراء سبھاش دیسائی، دیواکر راؤٹے، رام داس کدم اور دیپک کیسرکر ملاقات میں شریک تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT