Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / جیل بھرو احتجاج کے 39قیدیوں کی ضمانت منظور

جیل بھرو احتجاج کے 39قیدیوں کی ضمانت منظور

سورت ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹیلوں کے جیل بھرو احتجاج کے دوران جو گذشتہ اتوار کو پُرتشدد ہوگیا تھا گرفتار شدہ 39قیدیوں کو مشروط ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔ ضمانت کے احکام پرنسپال ڈسٹرکٹ جج گیتا گوپی نے کل جاری کئے ۔ ضمانت کے احکام کے تحت 39قیدیوں کو فی کس 15ہزار روپئے کا مچلکہ پیش کرنا ہوگا ۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ تقریباً گرفتار شدہ افراد کی نصف تعداد پٹیل برادری سے تعلق نہیں رکھتی ۔ یہ ضمانت بعض شرائط پر منظور کی گئی ہے ۔ ملزمین کو عدالت میں ہر ماہ ایک بار حاضر رہنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT