Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / جیل ویان کی ٹرک کو ٹکر، 7 پولیس ملازمین ہلاک

جیل ویان کی ٹرک کو ٹکر، 7 پولیس ملازمین ہلاک

مظفر پور 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع سیتامڑی میں آج 7 پولیس ملازمین اور کٹر نکسلائیٹ کی ہلاکت ہوئی، جب جیل ویان ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ڈپٹی ایس پی (ٹاؤن) آشیش آنند نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 5 بجے رونی سعیدپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں موضع گائی گھاٹ کے قریب پیش آیا۔ جیل ویان میں دو کٹر نکسلائٹس کو بھاگلپور سے سیتامڑی کورٹ لیجایا جارہا تھا، اِس ویان میں 12 پولیس ملازمین بھی تھے۔ ایک نکسلائیٹ اور 7 پولیس والے برسر موقع ہلاک ہوگئے، دیگر انتہا پسند اور پانچ پولیس ملازمین کو دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ جیل ویان ڈرائیور منا سنگھ مرنے والوں میں شامل ہے۔ ڈی ایس پی نے کہاکہ 4 پولیس ملازمین برسر موقع جبکہ نکسلائیٹ اور دیگر تین پولیس والے دواخانہ جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ تمام زخمی پولیس ملازمین اور نکسلائیٹ کو بعد میں خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT