Monday , July 24 2017
Home / دنیا / جیمز میٹس امریکہ کے نئے وزیر دفاع ؟

جیمز میٹس امریکہ کے نئے وزیر دفاع ؟

بیڈمنسٹر، نیو جرسی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ میرین کارپوریشن کے ریٹائرڈ جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع (پینٹاگون سربراہ) کا عہدہ سونپ سکتے ہیں۔مغربی ایشیا اور افغانستان میں امریکی فوج کی کامیاب قیادت کر چکے جنرل میٹس مسٹر ٹرمپ کوانتہائی متاثر کن مانتے ہیں۔اپنی وزارت کا خاکہ تیار کرنے میں مصروف مسٹر ٹرمپ پارٹی کے لیڈروں کے علاوہ وزیر کے عہدے کے دوسرے ممکنہ افراد سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے جنرل میٹس سے ملاقات کرکے کل ٹویٹ کیا “جنرل جیمز ‘میڈ ڈاگ ‘ میٹس کو وزیر دفاع بنانے کا خیال کیا جا رہا ہے ۔ وہ صحیح معنوں میں جرنلوں کے جنرل ہیں۔ وہ ‘کافی متاثر کن’ ہیں۔ “جنرل میٹٹس نے 2010 سے 2013 تک امریکی فوج کی سینٹرل کمان کی قیادت کی تھی۔ افریقہ سے لے کر پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک میں کئی مہم اسی کمان کی نگرانی میں چلائی گئی تھیں۔ 66 سالہ مٹٹس نے عراق اور افغان جنگ میں فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ملک کے منتخب نائب صدر مائیک پنس نے بھی جنرل میٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فوجی کیریئر شاندار رہا ہے ۔مسٹر ٹرمپ کے ذریعہ مقرر وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف رانس پریبس نے کہا کہ اس کا پورا امکان ہے کہ جنرل میٹٹس کو یہ ذمہ داری سونپی جائے کیونکہ مسٹر ٹرمپ جنرل میٹس جیسے لیڈروں کو پسند کرتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT