Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جین طبقہ کی مذہبی اقلیت میں شمولیت سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے احکامات

جین طبقہ کی مذہبی اقلیت میں شمولیت سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے احکامات

حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے جین طبقہ کو مذہبی اقلیت کے زمرہ میں شامل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جین طبقہ کو مذہبی اقلیت قرار دیتے ہوئے جی او جاری کیا۔ آل انڈیا ڈگمبرجین آرگنائزیشن کوآرڈینیشن کمیٹی نئی دہلی نے حکومت سے نمائندگی کی تھی کہ متحدہ آندھرا پردیش میں جین طبقہ کو مذہبی اقلیت قرار دیتے ہوئے 8مارچ 2011ء کو احکامات جاری کئے گئے تھے۔ اب جبکہ تلنگانہ ایک نئی ریاست ہے لہذا حکومت کی جانب سے تازہ اعلامیہ کی اجرائی ضروری ہے۔ دستور کی دفعہ 30کے تحت کسی بھی طبقہ کو مذہب اور زبان کی بنیاد پر اقلیت قرار دیا جاسکتا ہے۔ اقلیتوں کو بعض مراعات حاصل ہیں جن میں تعلیمی اداروں کو چلانے کا اختیار شامل ہے۔ حکومت نے مرکزی وزارت اقلیتی اُمور کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری کردہ مکتوب کی بنیاد پر اس مسئلہ کا جائزہ لیا اور اعلامیہ کی اجرائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح تلنگانہ میں جین طبقہ کو مذہبی اقلیت کا موقف حاصل ہوچکا ہے۔

 

بی ڈی ایل کے پندرہ روزہ سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بھارت ڈائنامکس لمٹیڈ ، بی ڈی ایل کے حیدرآباد ، ضلع میدک اور وشاکھا پٹنم میں واقع تین یونٹس کی جانب سے یکم تا 15 مئی پندرہ روزہ سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ سی ایم ڈی بی ڈی ایل وی ادے بھاسکر نے کمپنی کے ملازمین سے اس بات کا حلف لیا کہ وہ فیاکٹری احاطہ میں صاف صفائی کا خیال رکھیں گے ۔ بی ڈی ایل فیاکٹریوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی ۔ یہاں سے غیر ضروری آفس اشیاء کو ہٹادیا گیا ۔ فیاکٹری کے احاطہ میں شجرکاری انجام دی گئی ۔ سوچھ بھارت پر بی ڈی ایل ملازمین نے ایک ڈرامے کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر ایک سمینار کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ کمپنی ملازمین اور ان کے ارکان خاندان کے لیے ایک چھوٹی مراتھن کا اہتمام کیا گیا اس کا مقصد صفائی کا پیام دینا تھا ۔ ملازمین کے بچوں کے درمیان پینٹنگ ، مضمون نگاری کے تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔ صفائی مہم کے تئیں پوسٹرس ، بیانرس کی نمائش کی گئی ۔ مقابلے جتنے والوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT