Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جیوتھولا نہروکی گھر واپسی ‘ وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میں شمولیت

جیوتھولا نہروکی گھر واپسی ‘ وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میں شمولیت

وجئے واڑہ ۔ 11اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش اسمبلی کے ایک رکن جیوتھولا نہرو نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے حکمراں تلگودیشم پارٹی میں آج رسمی طور پر شمولیت اختیار کی جس کیساتھ ہی اس اپوزیشن جماعت سے انحراف کرتے ہوئے اپنی وفاداریوں کو حکمراں جماعت سے وابستہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 11تک پہنچ گئی ہے ۔ جیوتھولا نہروحال تک آندھراپردیش اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس کے ڈپٹی لیڈر تھے ‘ انہیں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں تلگودیشم میں شامل کرلیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نماکائیلا چنا راجپا ‘ وزیر فینانس پناملا رام کرشنوڈو ‘ تلگودیشم پارٹی آندھراپردیش یونٹ کے صدر کے کلاوینکٹ راؤ بھی موجود تھے ۔ نہرو کیلئے یہ دراصل گھر واپسی ہے جو ماضی میں دو مرتبہ تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ مشرقی گوداوری سے وائی ایس آر کانگریس کے چار ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT