Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جیون اور رام کمار کو ویتنام اوپن کے فائنل میںشکست کا سامنا

جیون اور رام کمار کو ویتنام اوپن کے فائنل میںشکست کا سامنا

ہو چی منہہ (ویتنام ) 16 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جیون نیڈنشیزیان اور رام کمار راماناتھن اے ٹی پی ویتنام اوپن میں رنر اپ رہے ہیں ۔ انہیں فائنل میں ٹاپ سیڈ تھائی جوڑی سنچائی اورسونچٹ رٹی واٹانا کے مقابلہ میں شکست ہوگئی ۔ چوتھی سیڈ رکھنے والی ہندوستانی جوڑی کو 50,000 ڈالرس انعامی رقم والے اس ٹورنمنٹ میں 5 – 7 , 4 – 6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جیون اور رام کمار کو تین موقع پر سرویس بریک کرنے کے مواقع ملے لیکن وہ ایک کا ہی فائدہ اٹھاسکے ۔ ہندوستانی جوڑی کو اس ٹورنمنٹ میں رنر اپ رہنے پر 55 رینکنگ پوائنٹس فی کس ملے اور ان میں 1,800 ڈالرس کی انعامی رقم بھی حاصل ہوئی ۔ جیون اپنا چوتھا ڈبلز فائنل کھیل رہے تھے جبکہ رام کمار کیلئے یہ پہلا ڈبلز فائنل تھا ۔ رام کمار سنگلز پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

یاسر کی 100 وکٹیں مکمل
دوبئی 16 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوبئی ٹسٹ میں پاکستان کے اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ یاسر شاہ تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پہلے ایشیائی بولر بن گئے ۔پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو فالو آن کروانے کا موقع تھا تاہم مصباح الحق نے دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز 315 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ کیا اور 10 رنز کے اضافے کے بعد شین ڈاؤرچ یاسر شاہ کا شکار ہوئے۔ انہوں نے 32 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کے آٹھویں ہونے والے بلے باز جیسن ہولڈر تھے جو کہ یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔دو اوورز بعد یاسر نے کمنز کو بولڈ کرکے تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے اعزاز حاصل کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT