Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / جیویلرس کی آج چلو دہلی ریالی

جیویلرس کی آج چلو دہلی ریالی

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں سونے چاندی کی دکانات آج پندرھویں دن بھی بند رہیں جب کہ جیویلرس کی خریدی پر ایک فیصد ا کساء یز ڈیو,ی عائد کرنے کے خلاف تاجرین ہڑتال کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دو لاکھ یا اس سے زائد کی خریداری پر پیان کارڈ کے حوالے کو لازمی قرار دینے پر جیویلرس کو اعتراض ہے۔ آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن کے نائب صدر سریندر جین نے بتایا کہ ملک بھر میں ہڑتالی اسوسی ایشن کی جانب سے رام لیلہ میدان نئی دہلی میں کل ایک احتجاجی ریالی نکالی جا ئے گی، جس میں ہزارہا جیویلرس سونے کے تاجرین اور کاریگر شریک ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ا کسائیز ڈیوٹی کی تجویز سے دستبرداری تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT