Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / جیویلرس کی ہڑتال 41 ویں دن میں داخل

جیویلرس کی ہڑتال 41 ویں دن میں داخل

نئی دہلی ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گولڈ ٹریڈرس ، جیویلرس اور کاریگروں نے ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے خلاف آج بھی غیر معینہ ہڑتال جاری رکھی جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں بشمول دہلی ، کولکتہ اور ممبئی میں جیویلری شاپس اور دیگر کاروباری ادارے بند رکھنے سے 41 ویں دن بھی ویران نظر آرہے تھے ۔ واضح رہے کہ مرکزی بجٹ میں ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کی تجویز پیش کئے جانے کے بعد یہ جیویلرس 2 مارچ سے ہڑتال پر ہیں ۔ تاہم ٹاملناڈو میں جیویلرس نے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ جب کہ حکومت نے جیویلرس کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT