Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’جیو امراوتی مراتھن دوڑ‘‘ ایتھوپیا اتھلیٹ کو پہلا مقام

’’جیو امراوتی مراتھن دوڑ‘‘ ایتھوپیا اتھلیٹ کو پہلا مقام

وجئے واڑہ۔ 10 جنوری (راست) ایتھوپیا کے اتھلیٹ مکیا یمتھ نے جیو امراوتی مراتھن دوڑ میں آج پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کینیا کے سیموئیل کموا نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کے برانڈ امیج کو فروغ دینے کے مقصد سے این جی او ’’دیپ‘‘ نے اس مراتھن کا اہتمام کیا تھا جسے ریاستی حکومت کی بھی تائید حاصل ہوئی۔ ریاستی اتھلیٹ بی سرینواس جن کا تعلق وجیانگرم سے ہے، 21 کیلومیٹر ہاف میراتھن دوڑ میں تیسرے مقام پر رہے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کامیاب اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے گنٹور کے کلکٹر کانتی لال دانٹے کی بھی سراہنا کی جنہوں نے ہاف مراتھن کو 2 گھنٹے 10 منٹ میں پورا کیا۔

 

بوائز ٹاؤن کی ایکلویا کے خلاف
59 رنز سے کامیابی
حیدرآباد۔ 10 جنوری (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق بوائز ٹاؤن اور ایکلویا کے مابین آج کھیلے گئے ونڈے میچ میں بوائز ٹاؤن نے 59 رنز سے کامیابی حاصل کی اور اسے 5 پوائنٹس ملے۔ بوائز ٹاؤن کے احمد بہمیشان 54 اور ملک مصطفی خان کے 37 رنز کی بدولت 226 آل آؤٹ رنز بنائے گئے جس کے جواب میں ایکلویا کی ٹیم عامر (42) اور کوشل (32) جملہ 167 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بوائز ٹاؤن کے اویس بن الیاس نے 10 اوورس میں 23 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT