Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / جیو نے مکیش امبانی کو ’گلوبل گیم چینجر‘ بنایا

جیو نے مکیش امبانی کو ’گلوبل گیم چینجر‘ بنایا

نئی دہلی، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس جیو سے ہندوستانی ٹیلی مواصلات کے سیکٹر میں تہلکہ مچانے والے ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو دنیا میں بھی شہرت ملی ہے اور فوربس کی گلوبل گیم چینجر 2017 فہرست میں اول مقام حاصل ہوا ہے۔ فوربس کی اس تازہ فہرست میں پہلا مقام پانے والے مکیش نے جیو کے مفت آفر کے ذریعہ عام لوگوں تک 4G نٹ ورک کی پہنچ کو آسان بنایا جس سے ٹیلی مواصلات کے سیکٹر سے وابستہ دیگر کمپنیوں کے مابین فون کرنے کی شرحوں کے سلسلے میں نئی جنگ چھڑ گئی۔ جیو کی مقبولیت اتنی تیزی سے بڑھی کہ اس نے بہت کم عرصہ میں کروڑوں صارفین بنائے۔ فوربس کے مطابق مکیش امبانی نے انٹرنیٹ کو ہندوستان کے عام لوگوں تک پہنچایا۔ انہوں نے مفت آفر دے کر ٹیلی مواصلات کے میدان میں انقلاب لا دیا۔ صرف چھ ماہ میں 10کروڑ صارفین جیو سے جڑ گئے اور پوری مارکیٹ کو تقریباً اپنی گرفت میں لے لیا۔ مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ جو بھی چیز ڈیجیٹل ہوسکتی ہے ، وہ ڈیجیٹل ہو رہی ہے۔ ہندوستان پیچھے رہنے کا جوکھم نہیں اٹھا سکتا۔

وزیر شہری ترقیات نائیڈو کی چیف منسٹر امریندر سے ملاقات
نئی دہلی، 17مئی(سیاست ڈاٹ کام) شہری ترقی ، امکنہ اور شہری غربت دور کرنے اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ سے ملاقات کی جس کا مقصد حکومت ہند کی اہم اسکیموں پر عمل درآمد کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کرنا تھا۔ وینکیا نائیڈو نے پنجاب کے چیف منسٹر کو ملک بھر میں میٹنگوں کے جائزے کے حالیہ قدم کے بارے میں بتایا جس میں ان کی وزارت سے متعلق مختلف پروگراموں اور اقدام سے متعلق معاملات اور جائزہ رپورٹ لی گئی۔ اس میٹنگ میں مذکورہ بالا وزارتوں کے سینئر افسران اور پنجاب کے افسران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT