Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / جیو کی طرف سے صارفین کو مفت اسمارٹ فون، مکیش امبانی کا اعلان

جیو کی طرف سے صارفین کو مفت اسمارٹ فون، مکیش امبانی کا اعلان

ممبئی، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس جیو کے ذریعے ملک کے ٹیلی کمیونکیشن کے میدان میں انقلاب بپا کرنے والے مکیش امبانی نے آج ایک بار پھر دھمال مچاتے ہوئے دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون لانچ کیا اور اسے سروس لینے والے صارفین کو مفت فراہم کا اعلان کیا۔ ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے یہاں منعقد ہ کمپنی کے 40 ویں اجلاس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیو کا اسمارٹ فون 1500 روپے کی ضمانت کی رقم پر صارفین کو ملے گا، جسے کمپنی تین سال بعد واپس کرے گی۔ اسمارٹ فون کے لیے ضمانت کی رقم لیے جانے کے پیچھے مسٹر امبانی نے کہا کہ مفت میں ملنے والی چیزوں کا غلط استعمال کرنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے ۔ اس لئے کمپنی نے ضمانت کی رقم لینے کا فیصلہ کیا۔ مسٹر مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی نے جیو کا اسمارٹ فون لانچ کیا۔ اس موقع پر مسٹر مکیش امبانی کی ماں کوکیلا بین امبانی اور بیوی نیتا امبانی کے علاوہ بڑی تعداد میں کمپنی کے افسران اور ملازمین موجود تھے ۔ مسٹر مکیش امبانی نے بتایا کہ کمپنی کے جیو اسمارٹ فون کو مکمل طور پر ہندوستان میں بنایا جائے گا۔
مسٹر امبانی نے بتایا کہ اگلے ماہ یوم آزادی کے موقع پر جیو فون ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT