Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / جیٹلی اور محبوبہ مفتی کا کشمیر کو فنڈس پر تبادلہ خیال

جیٹلی اور محبوبہ مفتی کا کشمیر کو فنڈس پر تبادلہ خیال

سرینگر 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی سے یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبے کے تحت فنڈس کی منتقلی کے بشمول ریاست سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف منسٹر کے ساتھ 45 منٹ کی میٹنگ میں جیٹلی نے ریاست کو فنڈس منتقل کرنے کے عمل پر غور و خوض کیا۔ وہ جی ایس ٹی کونسل میٹنگ کے لئے گزشتہ روز یہاں پہونچے تھے۔ عہدیداروں نے میٹنگ کے بعد کہاکہ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبے کے تحت بروقت اور وقفے وقفے سے فنڈس کی اجرائی پر زور دیا۔ چیف منسٹر نے فراخدلانہ مالی اعانت بھی چاہی جس میں گزشتہ سال کی بدامنی کے سبب اور 2016 ء کے سیلاب سے متاثرہ نوجوانوں کی بازآبادکاری کے لئے درکار وسائل کی فراہمی شامل ہے۔ جیٹلی جو دفاع کا قلمدان بھی رکھتے ہیں، اُنھوں نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے پاس سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT