Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / جیٹلی کاگورنر آر بی آئی اریجیت پٹیل کا دفاع

جیٹلی کاگورنر آر بی آئی اریجیت پٹیل کا دفاع

کانگریس قائد جئے رام رمیش کی اریجیت پٹیل پر تنقید کا ردعمل ‘ مرکزی وزیر فینانس کی برہمی
نئی دہلی ۔ 27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج آر بی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل کا دفاع کیا ‘ کیونکہ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے یہ کہتے ہوئے کہ جو لوگ خود اپنا دفاع نہیں کرسکتے انہیں دوسروں پر تحدیدات عائد کرنے سے باز آجانا چاہیئے ۔ ارون جیٹلی نے جئے رام رمیش کے تبصرہ کو ’’ غیرمنصفانہ‘‘ تنقید قرار دیا اور کہا کہ سیاست دانوں کو اس قسم کے تبصرے نہیں کرنا چاہیئے ۔ جئے رام رمیش نے گورنر آر بی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو افراد خود اپنا دفاع نہیں کرسکتے انہیں دوسروں پر وار بھی نہیں کرنا چاہیئے ۔ نیشنل ہیرالڈ میں اپنے ایک مضمون میں کانگریس کے ترجمان جئے رام رمیش نے الزام عائد کیا تھا کہ آر بی آئی کو حکومت نے اندھیرے میں رکھا تھا ۔ بڑے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے سلسلہ میں آر بی آئی سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا ہ ارجیت پٹیل قوم کو گمراہ کرنے کے یا تو خاطی ہیں یا پھر آر بی آئی نے نوٹوں کی تنسیخ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری نہیں کی تھی یا پھر اس نے آر بی آئی کی خوداختیار کی قربانی دی ہے ۔ کوئی بھی صورت ہو انہیں اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی ہندوستان کی مالی اتھاریٹی ہے

اور وہی بینک کے نوٹس ہندوستان کے تمام شہریوں کو سربراہ کرنے کی ذمہ دار ہے اگر پٹیل کی زیرقیادت آر بی آئی نے وزیراعظم کے بڑے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے منصوبے کو منظوری دی تھی تو آر بی آئی کو اعتماد ہونا چاہیئے تھا کہ وہ متبادل کرنسی نوٹوں کی دستیابی کو یقینی بناسکتی ہے  ۔انہوں نے شکایت کی کہ ملک کے سسٹم میں کافی تعداد میں کرنسی نوٹ نہیں ہے اور یہ قلت اقل ترین مدت یعنی کئی ہفتوں سے زیادہ جاری رہ سکتی ہے ۔ ممکن ہے کہ کئی ماہ تک بھی یہ قلت برقرار رہے ۔ آر بی آئی کے گورنر کی گہری خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرنسی کا پورا بحران دو ہفتے جاری رہنے کا ادعا کیا گیا ہے  ۔جئے رام رمیش نے کہا کہ ریزرو بینک ایک آزاد اور خوداختیار ادارہ ہے اور اس کو موجودہ صورتحال میں وضاحت پیش کرنی چاہیئے ۔ آر بی آئی کا سربراہ مکمل طور پر کرنسی نوٹوں کے موجودہ بحران کا ذمہ دار ہے کیونکہ انہوں نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے اور نہ قوم کو تیقن دیا ہے کہ یہ سنگین بحران دور کرلیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے جئے رام رمیش کی تنقید پر جوابی دلیل پیش کرنے کے بجائے ارجیت پٹیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو اس قسم کا نامنصفانہ تبصرہ نہیں کرنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT