Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / جیٹلی کو وزارت دفاع کی زائد ذمہ داری

جیٹلی کو وزارت دفاع کی زائد ذمہ داری

نئی دہلی ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) منوہر پاریکر نے چیف منسٹر گوا کی حیثیت سے اپنے نئے رول کے آغاز کیلئے آج وزیر دفاع کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد وزیر فینانس ارون جیٹلی کو وزارت دفاع کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔ راشٹرپتی بھون سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت وزیر دفاع پاریکر کی طرف سے پیش کردہ استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کے مشورہ پر فوری اثر کے ساتھ منظور کرلیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ ’’مزید برآں ، وزیراعظم کے مشورہ کے مطابق صدر جمہوریہ نے کابینی وزیر ارون جیٹلی کو ان کے موجودہ قلمدانوں کے علاوہ وزارت دفاع کی زائد ذمہ داری دی ہے ‘‘ ۔ گوا میں مخلوط حکومت تشکیل دینے بی جے پی کے ادعاء کی پیشکشی کے بعد پاریکر نے اپنا ستعفیٰ دیدیاتھا ۔ موجودہ این ڈی اے حکومت میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ارون جیٹلی وزارت دفاع کی زائد ذمہ داری سنبھال رہے ہیں ۔ قبل ازیں وہ 26 مئی تا 9 نومبر 2014 ء تک اس وزارت کے انچارج تھے ۔

TOPPOPULARRECENT