Sunday , June 25 2017
Home / سیاسیات / جیٹلی کو کرناٹک میں بی جے پی اقتدار کی امید

جیٹلی کو کرناٹک میں بی جے پی اقتدار کی امید

بنگلورو 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو اب پوری توجہ کے ساتھ ترقی کا سفر طئے کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہاں بنگلورو بی جے پی کی جانب سے بجٹ کے تجزیہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ کرناٹک کو قومی ترقی کی شرح سے دو تا تین فیصد اضافی رفتار سے ترقی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کرناٹک میں تبدیلی کا ماحول تیار ہوگیا ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ سال جب یہاں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے ریاست میں بی جے پی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور اس کی حکومت قائم ہوگی ۔ کرناٹک میں سال 2018 کے پہلے نصف میں کسی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں اور بی جے پی ریاست میں اقتدار پر واپسی کی امید کر رہی ہے ۔ بی جے پی ریاست میں 2008 سے 2013 تک حکومت کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی رفتار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT