Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / جیٹلی ۔ جوشی ملاقات

جیٹلی ۔ جوشی ملاقات

نئی دہلی ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے سینئر بی جے پی قائد مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کی جنہوں نے بہار انتخابات میں پارٹی کی شکست پر مرکزی قیادت پر تنقید کی تھی ۔ ارون جیٹلی نے تاہم کسی ایک قائد کو انتخابی ناکامی کا ذمہ دار قرار دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ پارٹی کا اجتماعی نقصان ہے ۔ انہوں نے مرلی منوہر جوشی کو ترغیب دینے کی کوشش کی کہ وہ قیادت پر تنقید سے گریز کریں کیونکہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ان پارٹی قائدین کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT