Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جیٹ ائرویز کے سی ای او مستعفی

جیٹ ائرویز کے سی ای او مستعفی

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جیٹ ائر ویز کے سی ای او کرامیر بال نے اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیا ۔ جیٹ ائرویز کی جانب سے دوبئی کی نیشنل ائر لائین اتحاد کو کچھ حصص فروخت کئے جانے کے بعد سے 2013 سے اب تک اس ائرلائین سے علیدحگی اختیار کرنے والے وہ چوتھے سی ای او ہیں۔ ائر لائین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ڈائرکٹر گوارنگ شیٹی صدر نشین نریش گوئل کی قیادت میں فی الحال کار گذار چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے کام کرینگے ۔ کرامیر بال کو گذشتہ سال مئی کے مہینے میں چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس کے کارگذار چیف ایگزیکیٹیو روی شنکر گوپال کرشنن نے ائرلائین سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ گوپال کرشنن جیٹ ائرویز کے چیف فینانشیل آفیسر بھی تھے ۔ کرامیر بال نے یوروپ میں نئے مواقع تلاش کرنے اور خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ائر لائین سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔ جیٹ ائرویز نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ کرامیر کا استعفی آئندہ سال 29 فبروری سے رہے گا ۔ جیٹ ائرویز کے کئی سینئر عہدیداروں اور ایگزیکیٹیوز نے گذشتہ ڈھائی سال کے عرصہ میں ائرلائین سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT