Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / جیڈی میٹلہ میں ایک شخص کی موت

جیڈی میٹلہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس جیڈی میٹلہ کے مطابق 50 سالہ انجیا جو پیشہ سے لیبر ، جیڈی میٹلہ کے درگا نگر علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص سیندھی کے نشہ کا عادی تھا اور دو دو دن گھر سے غائب رہتا تھا۔ 19 اکٹوبر کو وہ اپنے گھر سے غائب ہوگیا تاہم اس کی پُراسرار گمشدگی پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ پولیس نے کل رات علاقہ میں واقعہ ایک مندر کے قریب ایک درخت سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT