Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جیڈی میٹلہ میں خاتون نے بیٹے کے مخصوص اعضاء کو گرم چمچہ سے داغ دیا

جیڈی میٹلہ میں خاتون نے بیٹے کے مخصوص اعضاء کو گرم چمچہ سے داغ دیا

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے 9 سالہ بیٹے کے مخصوص اعضاء کو مبینہ طور پر گرم چمچے سے داغ دیا اور اپنے دوسرے شوہر کی مدد سے اس کو شدید اذیت دی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ آج اُس وقت سامنے آیا، اس لڑکے کے حقیقی والد مرلی کرشنا نے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ یہ لڑکا اپنی ماں انوشا کی زیادتیوں سے تنگ آکر کل ہی گھر چھوڑ کر اپنے والد سے ملاقات کی تھی جو سنگاریڈی ٹاؤن کا متوطن ہے۔ پولیس کے مطابق اس لڑکی کی ماں انوشا اس بات پر برہم تھی کہ اس کا بیٹا اپنے حقیقی والد کرشنا کے ساتھ رہنا چاہتا تھا۔ کرشنا نے الزام عائد کیا کہ انوشا نے اپنے دوسرے شوہر اشوک ریڈی کی مدد سے مسلسل اس کے لڑکے کو اذیت دے رہی تھی اور اس کے مخصوص اعضاء کو گرم چمچے سے داغ دیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ انوشا اور کرشنا نے 2005ء میں شادی کی تھی ۔ ان کے 11 اور 9 سال عمر کے دو لڑکے ہیں، تاہم خاندانی تنازعہ کے باعث انوشا اپنا گھر چھوڑ کر دونوں بیٹوں کیساتھ علیحدہ رہنے لگی تھی۔ بعدازاں اس نے ریڈی سے شادی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT