Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / جیہ للیتا : تین افراد کی موت ، دو اقدام خودکشی کے واقعات

جیہ للیتا : تین افراد کی موت ، دو اقدام خودکشی کے واقعات

کوئمبتور ۔6 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کی علالت اور پھر انتقال کی اطلاعات پر صدمہ سے تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو اقدام خودکشی کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے بتایا کہ سنگھنلور میں ایک 65 سالہ شخص ٹیلی ویژن پر جیہ للیتا کی صحت کے بارے میں نیوز دیکھ رہا تھا کہ اچانک اُس نے سینہ میں تکلیف کی شکایت کی ، ہاسپٹل لے جانے تک وہ مرچکا تھا ۔ ایک اور واقعہ تھودیالور میں پیش آیا جہاں 62 سالہ ایک شخص کل اپنے گھر پر خبریں دیکھ رہا تھا کہ اچانک قلب پر حملے سے موت واقع ہوگئی ۔ اسی طرح 38 سالہ مزدور راجہ جو ایروڈ کا ساکن ہے ۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے اچانک کرسی پر سے گر پڑا ۔ فوری 108 سرویس طلب کی گئی لیکن تب تک وہ مرچکا تھا ۔ اس دوران ایک شخص نے کونی متور میں آج صبح 50 فیٹ بلند موبائیل ٹاور سے کودکر خودکشی کی کوشش کی تاہم پولیس نے یہاں پہونچ کر اُسے بچالیا ۔ دوسرے واقعہ میں 45 سالہ انا ڈی ایم کارکن رامچندرن نے انّنور میں خودسوزی کی کوشش کی ،وہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT