Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / جیہ للیتا کو صدر اور وزیراعظم کا خراج

جیہ للیتا کو صدر اور وزیراعظم کا خراج

چینائی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے ٹاملناڈو کی چیف منسٹر جیہ للیتا کے جسد خاکی کا آج یہاں آخری دیدار کیا اور آنجہانی قائد کو پراثر خراج عقیدت ادا کیا۔ صدر مکرجی اور وزیراعظم مودی نے راجہ جی ہال میں جیہ للیتا کے تابوت پر پھول چڑھایا۔ اس موقع پر ٹاملناڈو اور مہاراشٹرا کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ بھی موجود تھے۔ دونوں قائدین نے نئے چیف منسٹر پنیر سلوم سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ مودی نے جیہ للیتا کی سہیلی ششی کلا سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT