Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / جیہ للیتا کی آخری رسومات میں ریاستی وزراء کی شرکت

جیہ للیتا کی آخری رسومات میں ریاستی وزراء کی شرکت

چیف منسٹر کی جانب سے نمائندگی کے لیے نرسمہا ریڈی ، ہریش راؤ روانہ
حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے ریاستی وزراء این نرسمہا ریڈی اور ہریش راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی نمائندگی کی۔ دونوں وزراء خصوصی ہیلی کاپٹر سے آج چینائی روانہ ہوئے اور تلنگانہ حکومت کی جانب سے جیہ للیتا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجوجی ہال میں جیہ للیتا کی ارتھی پر پھول نچھاور کئے۔ یہ دونوں وزراء جیہ للیتا کی آخری رسومات میں بھی شریک رہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں آخری رسومات میں شرکت کی ہدایت دی تھی۔ اسی دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ جیہ للیتا کا اچانک انتقال ٹامل سماج کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے جیہ للیتا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام اور پارٹی کارکنوں سے ان کی غیر معمولی عقیدت تھی۔ جیہ للیتا نے اپنے سیاسی سفر میں ہمیشہ کامیابی حاصل کی۔ وہ بتدریج سیاسی زندگی میں آگے بڑھتی رہیں اور ٹاملناڈو کی سیاسی تاریخ میں مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹامل عوام ان کی فلاحی اسکیمات کے سبب انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے بھی جیہ للیتا کو خراج پیش کیا اور کہا کہ ملک بھر میں جیہ للیتا نے ایک خاتون قائد کی حیثیت سے اپنا نمایاں مقام حاصل کیا۔ پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ جیہ للیتا حقیقی معنوں میں ایک جدوجہد کرنے والی خاتون تھیں اور انہوں نے سیاسی زندگی میں مختلف مراحل کا سامنا کیا لیکن اپنی جدوجہد ترک نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT