Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی اوز کی ویب سائیٹ پر امتناع عدالت کی حکومت سے وضاحت طلب

جی اوز کی ویب سائیٹ پر امتناع عدالت کی حکومت سے وضاحت طلب

حیدرآباد۔/23مارچ، ( آئی این این ) حیدرآباد ہائی کورٹ نے سرکاری احکامات کی ویب سائیٹ پر امتناع عائد کرنے کے فیصلہ پر حکومت تلنگانہ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر کے ترجمان ڈاکٹر سراون داسوجہ کی دائر کردہ رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے گورنمنٹ پلیڈر سے پوچھا کہ آخر اِن جی اوز میں کیا راز داری ہے اور اس ویب سائیٹ کو کیوں بند کردیا گیا۔ گورنمنٹ پلیڈر نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ قطعی نہیں ہے حکومت کو تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عدالت نے 28مارچ کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT