Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 123پر ہائیکورٹ میں حکومت کا حلف نامہ داخل

جی او 123پر ہائیکورٹ میں حکومت کا حلف نامہ داخل

حیدرآباد ۔ 8اگست ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے سرکاری حکم نامہ 123 کے تحت حصول اراضی کے متاثرین کی بازآبادکاری اور بحالی کے پیاکیج پر آج ہائیکورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا ۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے آئندہ پیشی منگل کو مقرر کی ہے ۔ حکومت کے وکیل نے کہا کہ 2013ء کے قانون حصول اراضی کے مقابلہ جی او 123کے تحت متاثرین کو بہتر معاوضہ اور بازآبادکاری پیکیج فراہم ہوگا اور اس پر کسانوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT