Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 123 کو برخواست کرنے کانگریس کا مطالبہ

جی او 123 کو برخواست کرنے کانگریس کا مطالبہ

حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ نے جی او 123 کو کالعدم قرار دینے ایک رکنی بنچ کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کیا ہے لیکن کانگریس نے جی او 123 کو مکمل ختم کرنے تک اپنی لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس قائد سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا نے الزام عائد کیا کہ وہ صرف کسانوں کے حقوق کو تلف کرنے کیلئے جی او 123 پر عمل کررہی ہے۔
جی ایچ ایم سی کا شیشو آدھار پراجکٹ
حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( سیاست نیوز) نئی ای حکمرانی اقدام کے حصہ کے طور پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے جاریہ ماہ سے 25 نشاندہی کردہ دواخانوں میں تلنگانہ شیشو آدھار پراجکٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جہاں پر نومولود بچوں کو آدھار کارڈ جاری کیا جائے گا اس کے علاوہ دواخانہ کی سطح پر برتھ سرٹیفکیٹ اور برتھ ڈیفیکٹ رجسٹریشن بھی مفت جاری کیا جائے گا۔ اس تناظر میں جی ایچ ایم سی ایڈیشنل کمشنر آئی ٹی سریندر موہن نے تمام انتظامات کیلئے خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا قدم ہے جس میں حکومت نومولود بچوں کو پیدائش کے فوری بعد برسر موقع برتھ سرٹیفکیٹ اور ضروری دستاویزات جاری کرے گی۔ سرکاری دواخانوں میں پیدا ہونے والے نومولودوں کو آدھار کارڈ کے علاوہ ان کا برتھ سرٹیفکیٹ سات دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT