Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 123 کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

جی او 123 کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

حیدرآباد /5 اگست ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے آج ہائی کورٹ کے ایک ڈیویژن بینچ کو بتایا کہ وہ جی او 123 کے سلسلے میں ملنا ساگر پراجکٹ سے متعلق کسانوں اور زرعی مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی ۔ اس سلسلے میں حکومت اقدامات کرتے ہوئے مسائل کو حل کرے گی ۔ حکومت نے عدالت پر زور دیا کہ وہ جی او 123 کو کالعدم قرار دینے ایک رکنی جج کے احکام کو روک دے ۔ ریاستی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT