Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 39کے خلاف کانگریس کا ریاست گیر احتجاجی دھرنا

جی او 39کے خلاف کانگریس کا ریاست گیر احتجاجی دھرنا

حیدرآباد ۔11ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کی جانب سے جی او 39 کی اجرائی کے خلاف ریاست کے تمام اسمبلی ہیڈ کوارٹرس پر احتجاجی دھرنے منظم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کے پتلے نذرآتش کئے گئے ۔ تحصیلداروں کو یادداشتیں پیش کی گئی ‘ کئی کانگریس کے رکن اسمبلی جی چنا ریڈی پر حملہ کرنے کی اُتم کمار ریڈی نے مذزت کی ۔ جلسہ میںجانا ریڈی اور مدھیرا میں ملوبٹی وکرامارک نے احتجاج میں حصہ لیا ۔ زرعی شعبہ کے بحران اور چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عدم عمل آوری‘ بالخصوص جی او 39 سے فوری دستبرداری اختیار کرنے کا مالبہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے ریاست بھر میں احتجاج کیا ۔ آر ڈی اوز ‘ تحصیلداروں کو یادداشتیں پیش کی گئی ‘ راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر چیف منسٹر کے پتلے نذرآتش کئے گئے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے حضور نگر میں احتجاج کی قیادت کی ۔

TOPPOPULARRECENT