Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 39 کے خلاف پیر کو ریاست کے تمام اسمبلی ہیڈکوارٹرس پر احتجاج

جی او 39 کے خلاف پیر کو ریاست کے تمام اسمبلی ہیڈکوارٹرس پر احتجاج

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے پتلے نذرآتش کرنے کا فیصلہ ، تلنگانہ پی سی سی کا اعلان
حیدرآباد ۔ /8 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے جی او 39 کے خلاف ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کے ہیڈکوارٹرس پر /11 ستمبر بروز پیر کو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے پتلے نذرآتش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ /15 ستمبر کو نیرلہ متاثرین کی تائید کرنے کیلئے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ۔آج گاندھی بھون میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا توسیعی اجلاس منعقد ہوا جس کی اتم کمار ریڈی نے صدارت کی ۔ مہمان خصوصی پر انچارج تلنگانہ کانگریس امور آر سی کنٹیا ، اے آئی سی سی ، ایس سی سیل کے صدر کے راجو ، قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ بٹی وکرا مارک سابق صدور پردیش کانگریس کمیٹی وی ہنمنت راؤ ، پنالہ لکشمیا سابق وزراء ڈی کے ارونا ، سنیتا لکشما ریڈی ، سریدھر بابو ، ڈی ناگیندر جنرل سکریٹری سید عظمت اللہ حسینی کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں سے ریاست کے عوام اور کسان پریشان ہیں جی او 39 جاری کرتے ہوئے حکومت نے کسانوں کو کسان رابطہ کمیٹیوں کا غلام بتانے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہ سرکاری اور ٹی آر ایس کے کسان حامیوں پر تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں ہیں جس میں ٹی آر ایس کے قائدین ہی رہیں گے ۔ کانگریس پارٹی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کسان کمیٹیوں کے متبادل دیہی علاقوں مختلف سیاسی جماعتوں اور کسان تنظیموں پر مشتمل کسان کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ /11 ستمبر کو جی او 39 کے خلاف ریاست کے تمام اسمبلی ہیڈکوارٹرس پر کانگریس کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے چیف منسٹر کے پتلے نذر آتش کئے جائیں گے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کے دور حکومت میں سماج کا کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے ۔ دلتوں اور قبائیلوں پر بڑے پیمانے پر حملے کئے جارہے ہیں جس کے خلاف /15 ستمبر سے سرسلہ اور ویملواڑہ میں بھوک ہڑتال کئے جائیں گے ۔ صدور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے دونوں احتجاجی پروگرامس کو کامیاب بنانے کی کانگریس کیڈرس کو ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT