Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جی او39 کی منسوخی کیلئے مٹ پلی میں زبردست احتجاجی دھرنا

جی او39 کی منسوخی کیلئے مٹ پلی میں زبردست احتجاجی دھرنا

مٹ پلی۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 39 جو کسانوں کی کمیٹیاں بناکر استحصال کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے کے خلاف مٹ پلی ڈیویژن کے سابق ایم ایل اے کوموریڈی راملو کی ایماء پر مٹ پلی ڈیویژن قومی شاہراہ پر کانگریس پارٹی کی جانب سے زبردست احتجاج اور راستہ روکو منظم کیا گیا اور ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیاکہ جی او 39 کو فوری کالعدم قرار دیا جائے ۔گودور، میڈپلی، ابراہیم پٹنم، کتھلا پور اور دیگر مواضعات میں بھی کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج و دھرنا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی او بی سی سل ریاستی کنوینر کوموریڈی ، وجئے آزاد، ٹاؤن پریسیڈنٹ ، بچارایو سرینواس کانگریس پارٹی یوتھ حلقہ انچارج ، محمد رئیس الدین، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ، کوموریڈی کرم، یلمہ راجیا، برولہ گنگارام، ایرولہ ہنڈمانڈلو، اندے گنگادھر، راجہ ریڈی ، محمد شریف الدین، ملاریڈی، چناریڈی، گنیش اور دیگر احباب نے اپنا تعاون پیش کیا۔

میدک کی سڑکوں پر کیمروں کی
تنصیب کیلئے رقم کی منظوری
میدک۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی میدک چندنا دپتی نے کہا کہ ضلع میدک کی مختلف اہم سڑکوں پر سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے 35 لامھ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ یہ رقم مقامی ایم ایل ایز اور رکن پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈ سے جاری ہوگی۔ چندنا دپتی نے کہا کہ پٹرول بینکس، سرکاری دفاتر، بینکس، کالونیوں پر بھی سی سی کیمرے نصب کئے جائیں تو بہتر ہوگا۔ سی سی کیمروں کی تنصیب سے جرائم میں کمی واقع ہوگی اور امن و شانتی کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ قبل ازیں ضلع کو قائم ہوکر ایک سال کا عرصہ ہونے پر پیش آئے جرائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT