Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی ‘ اے سی بسوں کے کرایہ میں ایک فیصد کمی کا امکان

جی ایس ٹی ‘ اے سی بسوں کے کرایہ میں ایک فیصد کمی کا امکان

حیدرآباد ۔ 2؍ جولائی ( سیاست نیوز) ریاست میں جی ایس ٹی پر عمل کے ساتھ ہی آر ٹی سی ایرکنڈیشنڈ بسوں کے کرایہ میں ایک فیصد تک کمی ہوگئی ۔ ایر کنڈیشنڈ بسوں میں چھ فیصد سرویس ٹیکس ہے جو اب پانچ فیصد ہوجائیگا جس کے باعث ایرکنڈیشنڈ بسوں کے کرایہ میں کمی واقع ہوگی ۔ آر ٹی سی ذرائع نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی کے دائرہ کار میں (157) ایرکنڈیشنڈ بسیس چلائی جاتی ہیں ۔ اور ان بسوں میں یومیہ ایک لاکھ مسافرین سفر کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں مزید دس ایرکنڈیشنڈ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں حیدرآباد تا وشاکھاپٹنم ۔ وجئے واڑہ اور بنگلور تک چلائی جاتی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی نے (17) نئی جرمنی ایرکنڈیشنڈ بسیں کو اضلاع نظام آباد اور ورنگل تک چلائے جا رہے ہیں ۔ اور ان ایرکنڈیشنڈ بسوں کے ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ۔ جبکہ ماباقی مذکورہ ایرکنڈیشنڈ آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں کمی سے متعلق صورتحال آئندہ دو دن میں واضح ہوجائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT