Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی بل پر آئندہ سال عمل آوری : وزارت فینانس

جی ایس ٹی بل پر آئندہ سال عمل آوری : وزارت فینانس

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت فینانس نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ جی ایس ٹی ترمیمی بل پر 2016 میں عمل آوری ہوسکتی ہے ۔ اس بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کو روک دیا گیا ہے جہاں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ اسپیشل سکریٹری وزارت فینانس رشمی ورما نے ایک تقریب میں کہا کہ چاہے اس بل کو پارلیمنٹ کے جاریہ اجلاس میں منظوری ملے یا پھر بجٹ اجلاس میں لیکن وہ پورے یقین کے ساتھ اتنی کہہ سکتی ہیں کہ آئندہ سال سے جی ایس ٹی بل پر عمل آوری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سال 2016 میں اس بل پر عمل آوری کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ اس بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کو کانگریس نے روکا ہوا ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ وزارت فینانس استثنائی فہرست کو بہتر بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کو استثنی کے مرحلہ سے آگے بڑھنا ہوگا بصورت دیگر اس کے نتیجہ میں منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ سنٹرل بورڈ آف اکسائز و کسٹمز کے صدر نشین نجیب شاہ نے کہا کہ اس بل پر عمل آوری کے بعد کچھ قدیم مسائل صنعت کو کچھ وقت تک کیلئے درپیش ہوسکتے ہیں اور ان سے نمٹنے کیلئے صنعتی حلقوں کو تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT