Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی بل کا مسئلہ ‘ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے :کانگریس

جی ایس ٹی بل کا مسئلہ ‘ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے :کانگریس

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے جی ایس ٹی بل کی منظوری کا ذمہ آج حکومت پر ڈال دیا اور کہا کہ اس نے ابھی تک اپوزیشن کی تشویش کو دور نہیں کیا ہے ۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے میڈیا سے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے ۔ حکومت کو اس پر فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو واقف کروانا چاہئے کہ کس طرح سے جی ایس ٹی بل کس طرح سے مضر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تین اہم نکات حکومت کو غور کرنے کیلئے پیش کئے ہیں لیکن ابھی تک اسے حکومت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر کانگریس کا موقف واضح ہے ۔ اس پر حکومت کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT