Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / جی ایس ٹی بل کی رواں سیشن میں منظوری متوقع: جیٹلی

جی ایس ٹی بل کی رواں سیشن میں منظوری متوقع: جیٹلی

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ پارلیمانی بجٹ سیشن کے 20 اپریل سے شروع ہونے والے دوسرے نصف کے دوران حکومت کو قومی محصول اشیاء و خدمات (گڈس اینڈ سرویس ٹیکس) کی تاریخی دستوری ترمیمی بل اور مختلف تجارتی اداروں کے دیوالیہ سے متعلق قانون کی منظوری کی توقع ہے۔ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ٹی ایس) بل اگرچہ لوک سبھا میں پہلے ہی منظور ہوچکی ہے لیکن راجیہ سبھا میں توثیق کے لئے زیرتصفیہ ہے جہاں حکمراں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔ ایوان بالا میں منظوری کے بعد اس بل کو 29 ریاستوں کے منجملہ کم سے کم نصف ریاستوں کی توثیق بھی ضروری ہوگی جس کے بعد ہی اس قانون سازی کو یکم اکتوبر سے متعارف کیا جاسکتا ہے۔ ارون جیٹلی نے ایشیائی ترقی سے متعلق ایک کانفرنس سے کہا کہ ’’پارلیمنٹ کے رواں سیشن میں دو دن قبل ایک تاریخی قانونی سازی ہوچکی ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ دیگر دو بلز سیشن کے دوسرے نصف میں منظور کئے جائیں گے۔ جو جی ایس ٹی اور دیوالیہ سے متعلق ہیں‘‘ ۔ پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتہ تاریخی آدھار بل منظور کیا تھا جس کے ذریعہ منفرد شناختی نمبر پر سرکاری سبسڈی اور فوائد کی منتقلی کو قانونی موقف حاصل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT