Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / جی ایس ٹی بل کی منظوری پر امریکی خیرمقدم

جی ایس ٹی بل کی منظوری پر امریکی خیرمقدم

واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کلیدی گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس (جی ایس ٹی) بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس سے ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارت کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کی شراکت کو بڑھانے کے معاملہ میں دور رس فوائد حاصل ہوں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ایلزیبتھ ٹروڈو نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ امریکہ جی ایس ٹی بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس میں ہندوستانی معیشت کیلئے وسیع تر فوائد کی گنجائش پائی جاتی ہے اور ہندوستان کے ساتھ ہماری باہمی تجارت اور سرمایہ کارانہ شراکت میں وسعت آئے گی۔ نیز ٹیکس سسٹم میں عظیم تر شفافیت پیدا ہوگی۔ امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو جی ایس ٹی بل کی منظوری پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان میں ترقی کو فروغ دینے کی سمت اہم اصلاحی اقدام ہے۔ ملک میں ٹیکس اصلاحات کیلئے تاریخی اقدام میں گذشتہ روز ہندوستانی پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی دستوری بل کو منظور کرلیا۔

 

سبولکشمی کوخراج عقیدت
اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشہور سنگر ایم ایس سبو لکشمی کو آئندہ ہفتہ ہندوستان کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اقوام متحدہ میں خراج پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT