Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی بِل کی عاجلانہ منظوری فائدہ بخش: جیٹلی

جی ایس ٹی بِل کی عاجلانہ منظوری فائدہ بخش: جیٹلی

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج راجیہ سبھا سے جی ایس ٹی بِل کو بعجلت ممکنہ منظوری دینے کی اپیل کی تاکہ ریاستوں کو سرویس ٹیکس کا اپنا حصہ حاصل ہوسکے جو 14 ویں فینانس کمیشن کی دفعات کے تحت تقسیم نہیں ہورہا ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مختلف سوالات کے جواب میں کہاکہ 14 ویں فینانس کمیشن کے مطابق سرویس ٹیکس کو ریاستوں کے ساتھ تقسیم نہیں کیا جاتا ہے۔ جتنا جلد آپ جی ایس ٹی کو منظوری دیتے ہیں ریاستوں کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا تاکہ وہ سرویس ٹیکس میں اپنا حصہ حاصل کرسکیں۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا مرکز ریاستوں کے حصے کو موجودہ 42 فیصد سے بڑھاکر 50 فیصد کردینے کا منصوبہ رکھتا ہے، اُنھوں نے کہاکہ سال 2020 ء تک یہ 42 فیصد رہے گا۔ جیٹلی نے یہ بھی کہاکہ مجموعی اعتبار سے ریاستوں کو گزشتہ سال کے دوران جب سے 14 ویں فینانس کمیشن پر عمل آوری ہوئی، 1,88,000 کروڑ روپئے کے زائد فنڈس حاصل ہوپائیں گے۔ اگر آپ ریاستوں کو حاصل ہونے والے فنڈس کو جمع کریں تو ریاستوں کو پیوستہ مالی سال کے مقابل زیادہ فنڈس حاصل ہونے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT