Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی دستوری ترمیمی بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

جی ایس ٹی دستوری ترمیمی بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج گڈس اینڈ سرویس ٹیکس پر دستوری ترمیمی بل کو منظوری دیدی ۔ بالواسطہ ٹیکس کے نئے دور کو منظور کرنے کی سمت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مودی حکومت اس بل کو آئندہ سال یکم اپریل سے نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے اس بل کو منظوری دی ہے ۔ بل کی منظوری کے ساتھ ہی جی ایس ٹی کونسل کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ کونسل ٹیکس شرح ، چنگی اور سرچارجس تعینات کرے گی ۔ جی ایس ٹی ایک واحد بالواسطہ ٹیکس ہے جس میں مرکز اور ریاستی ٹیکسوں کو ملادیا گیا ہے جسے اضافی قدر ٹیکس ، اکسائز ڈیوٹی ، سرویس ٹیکس ، سنٹرل سیلس ٹیکس ، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور کسٹم کی خصوصی اضافی ڈیوٹی بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT