Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی ریٹرنس ‘ آئندہ ماہ ادخال کی امید

جی ایس ٹی ریٹرنس ‘ آئندہ ماہ ادخال کی امید

ریاست میں ٹیکس ادا کرنے والے 87 ہزار ڈیلرس کی نشاندہی
حیدرآباد 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ کو امید ہے کہ ریاست کے 87,000 ٹیکس ادا کرنے والے ڈیلرس کے منجملہ 90 فیصد ڈیلرس اپنے پہلے جی ایس ٹی ریٹرنس ماہ اگسٹ میں داخل کرینگے ۔ یہ ریٹرس ماہ جولائی کیلئے ہونگے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی ریٹرنس کے ادخال کیلئے 5 ستمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔ پرنسپال سکریٹری ( ریوینیو ) سومیش کمار نے مزید بتایا کہ ریاست میں جملہ 2.05 لاکھ ڈیلرس موجود ہیں جنہوں نے سابقہ ویاٹ کے تحت اندراج کروایا تھا اور اب ان کی اکثریت جی ایس ٹی میں اندراج کرواچکی ہے ۔ سومیش کمار نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرس اپنے ریٹرنس 5 ستمبر تک داخل کرسکتے ہیں لیکن ہم آئندہ مہینے کیلئے ہی تیار ہو رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ کم از کم 90 فیصد ڈیلرس اپنے ماہ جولائی کیلئے ریٹرنس آئندہ مہینے ہی داخل کردینگے ۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم ڈیلرس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے تقریبا 87,000 ڈیلرس کی نشاندہی کرلی ہے جو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرس کی جانب سے ادا کیا جانے والا ٹیکس مرکزی حکومت کے اکاؤنٹ میںچلا جائیگا اور اندرون ایک دن اس کا 50 فیصد ریاستی حکومت کے اکاؤنٹ میں آجائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT