Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی سے فلاحی اسکیمات متاثر ہونگی

جی ایس ٹی سے فلاحی اسکیمات متاثر ہونگی

ٹیکس کا بوجھ زیادہ ۔ ٹی آر ایس ایم پیز کا لوک سبھا میں بیان
نئی دہلی 4 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) لوک سبھا میں ٹی آر ایس ارکان نے مطالبہ کیا کہ موجودہ سرکاری اسکیمات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے فلاحی اسکیمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اس پر ٹیکس کا بوجھ 5 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ہوجائیگا ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کی تشویش سے جی ایس ٹی کونسل کو واقف کروائیں گے جس کا کل اجلاس ہونے والا ہے ۔ ٹی آر ایس ایم پی جتیندر ریڈی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تلنگانہ میں جاری کئی فلاحی اور موافق غریب اسکیمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے ان پر سنگین معاشی اثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی پراجیکٹس جاری ہیں جن میں ایک لاکھ کروڑ روپئے مالیتی ہاوزنگ پراجیکٹ بھی ہے اور یہ کام اب تعطل کا شکار ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر نے اس مسئلہ پر وزیر اعظم کو مکتوب بھی روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ہوجاتا ہے تو یہ بہت زیادہ بوجھ ہوگا ۔ یہ جو اسکیمات ہے وہ صرف غریب عوام کے استعمال کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پراجیکٹس کو جی ایس ٹی سے استثنی دیا جانا چاہئے ۔ جی ایس ٹی پر یکم جولائی سے عمل آوری کا آغاز ہوا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT