Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی سے مہنگے ہوں گے درآمد ات کے سامان

جی ایس ٹی سے مہنگے ہوں گے درآمد ات کے سامان

نئی دہلی۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )محصولات کے سکریٹری ہنس مکھ ادھیا نے آج کہا کہ ملک میں یکم جولائی سے اشیاء و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) نافذ ہونے کے بعد درآمد ات کے سامان مہنگے ہو جائیں گے جس کا فائدہ مقامی کمپنیوں کو ملے گا۔ تاہم، انہوں نے نئے ٹیکس نظام سے مہنگائی بڑھنے کے خدشے کو مسترد کر دیا۔مسٹر ادھیا نے یہاں جی ایس ٹی پر نامہ نگاروں کے لئے منعقد ہ ورکشاپ میں کہا کہ نئے ٹیکس نظام میں درآمد ات پر کسٹم پہلے کی طرح بنا رہے گا اور ساتھ ہی درآمدہ مصنوعات پر جی ایس ٹی کے سلیب کے حساب سے بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے درآمد ہ مصنوعات مہنگی ہوں گی اور مقامی مارکیٹ میں کمپنیاں زیادہ مسابقت کرنے والی ہوں گی جس سے میک ان انڈیا کو فروغ ملے گا۔ جی ایس ٹی نافذ کرنے والے دیگر ممالک میں مہنگائی بڑھنے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اس سے افراط زر میں اضافہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہاں پہلے سے ہی کثیر سطح کا ٹیکس نظام موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں جی ایس ٹی نافذ کرنے سے مہنگائی بڑھی ہے وہاں ایک سطح کے ٹیکس نظام سے کثیر سطحی ٹیکس نظام اپنانے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT