Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / جی ایس ٹی شرحوں کا یکم جولائی سے نفاذ کے بعد مندرجہ ذیل اشیاء پر ٹیکس

جی ایس ٹی شرحوں کا یکم جولائی سے نفاذ کے بعد مندرجہ ذیل اشیاء پر ٹیکس

نئی دہلی ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں تقریباً 17 سال بعد گڈس اینڈ سرویس ٹیکس شروع کیا جارہا ہے جو ہندوستان کا بالواسطہ ٹیکس نظام ہے ۔ ایک واحد مارکٹ میں 1.3 بلین عوام کے ساتھ دو ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ ٹیکس خدمات کیلئے 4 ٹائر اسٹرکچر تیار کیا گیا ہے ۔ اس میں 5% ، 12% ، 18% اور 28% ہے ۔ زیادہ تر اشیاء 12 فیصد اور 18 فیصد کے درمیان شرح ٹیکس نافذ ہے ۔ ان میں سے مختصر فہرست یہ ہے کہ موبائیل فون کی موجودہ شرح ٹیکس 20.02 ہے ، جی ایس ٹی شرح 12% ہوگی ۔ فٹ ویئر 500 روپئے سے کم کیلئے 14.45 کے بجائے 5 فیصد جی ایس ٹی ہوگی ۔ معذورین کیلئے کار پر ٹیکس اس وقت 20 تا 22 فیصد دیا جارہا ہے لیکن اب 18 فیصد ہوگا ۔ ادویات پر 11 فیصد کے بجائے 5 فیصد ہوگا ۔ قابل تجدید توانائی ڈیوائس پر 17-18 فیصد کے بجائے 5 فیصد لیا جائے گا ۔ پراسیس فوڈ پر 14 فیصد کے بجائے 12 فیصد جی ایس ٹی ہوگی ۔500 روپئے سے زائد کے فٹ ویئر کیلئے 18 فیصد ٹیکس ہوگا ۔ دستی گھڑیوں پر 28 فیصد ، چھوٹی کاروں پر 28+1 فیصد ٹیکس جی ایس ٹی نافذ ہوگا ۔ جن اشیاء پر جی ایس ٹی شرح صفر ہوگی۔ ان میں منجمد گوشت ، مچھلی تازہ یا سرد کی ہوئی ، دؤدھ اور ڈیری اشیاء ، انڈے اور نمک ، تازہ میوے جات اور ترکاریاں ، جوڈیشیل نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس ۔

TOPPOPULARRECENT