Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی پر الجھن کو ختم کرنے ایٹالہ راجندر کا تیقن

جی ایس ٹی پر الجھن کو ختم کرنے ایٹالہ راجندر کا تیقن

تانڈور 26 اگسٹ ( آئی این این ) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہا کہ جی ایس ٹی پر عمل آوری کے باوجود ٹیکس دہندگان کو ابھی بھی اس نئے ٹیکس نظام کے تعلق سے کچھ الجھن لاحق ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ چیمبر آف کامرس اینڈ ٹرمرک ٹریڈرس کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو جی ایس ٹی سے متعلق الجھن کو دور کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس مسئلہ پر تاجروں کی تنظیموں کے ساتھ ماہانہ اساس پر اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں تاجروں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی تشویش کو پیش کرینگے ۔ کمرشیل ٹیکس محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سومیش کمار اور دوسرے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT