Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی پر تعطل کیلئے حکومت ذمہ دار: یچوری

جی ایس ٹی پر تعطل کیلئے حکومت ذمہ دار: یچوری

نئی دہلی 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )سی پی آئی ایم نے پارلیمنٹ میں تعطل کیلئے آج حکومت کو ذمہ دار قرار دیا جہاں جی ایس ٹی بل رکا ہوا ہے ۔ سی پی ایم نے ادعا کیا کہ برسر اقتدار اتحاد کا ایک گوشہ اس بل کو سبوتاج کر رہا ہے ۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی سے کہا ہے کہ وہ جی ایس ٹی بل پر ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرے تاہم اس نے ابھی تک یہ اجلاس طلب نہیں کیا ہے ۔ ہمیں شبہ ہے کہ خود حکومت اس بل کو سبوتاج کر رہی ہے ۔ حکومت کا ایک حصہ خود جی ایس ٹی کو سبوتاج کر رہا ہے ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو ختم ہونے کیلئے صرف چھ دن باقی ہیں جی ایس ٹی بل کی منظوری کا کوئی امکان نظر نہیں آر ہا ہے ۔ یچوری نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایوان کے باہر کا ایجنڈہ تیار کیا ہوا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں کام کاج نہ ہونے پائے ۔ پارلیمنٹ میں مختلف مسائل پر گڑبڑ اور رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے یچوری نے کہا کہ ایوان کو کام کاج سے روکنے کیلئے ایوان کے باہر کا ایجنڈہ تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میںچیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے دفتر پر سی بی آئی کے دھاوے کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ سشن جاری رہتا ہے حکومت ایسے مسائل نہیں چھیڑتی جس سے توجہ بٹ جائے ۔ ارونا چل میں جو کچھ ہو رہا ہے ‘ دہلی چیف منسٹر کے دفتر پر جو ہو رہا ہے وہ اس سمت میں اشارے ہیں کہ حکومت نے ایوان کے بایر ایجنڈہ طئے کیا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT