Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی پر تمام ریاستوں کا اتفاق : ایٹالہ راجندر

جی ایس ٹی پر تمام ریاستوں کا اتفاق : ایٹالہ راجندر

حیدرآباد ۔ 16جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ 1.5کروڑ روپئے سے کم کاروبار میں 90فیصد ٹیکس ریاست اور 10فیصد مرکز کا حصہ رہے گا ۔ اگر کاروبار دیڑھ کروڑ سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں مرکز اور ریاست کے مابین ٹیکس مساوی طور پر تقسیم ہوگا ۔ آج دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی زیرقیادت جی ایس ٹی کونسل اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی پر 99فیصد اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ تمام ریاستوں نے جولائی سے اس پر عمل آوری کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ اجلاس میں ارون جیٹلی باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ عام افراد پر مالی بوجھ عائد نہ کرنے اور زرعی اشیاء کی پیداوار پر ٹیکس نہ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ مرکز اور ریاست کے مابین جو معمولی اختلاف تھا وہ ختم ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT