Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کونسل کا آج اہم ترین اجلاس

جی ایس ٹی کونسل کا آج اہم ترین اجلاس

نئی دہلی 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور جی ایس ٹی کونسل کا سہ روزہ اجلاس کل شروع ہوگا جس میں ٹیکس کی شرح کا فیصلہ کیا جائیگا اور معاوضہ کے فارمولے جیسے مسائل پر غور کیا جائیگا ۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جی ایس ٹی پر یکم اپریل 2017 سے عمل اوری کی جائے ۔ وزارت فینانس کی جانب سے 22 نومبر کو اس کونسل میں تمام مسائل پر اتفاق رائے کیلئے قطعی مہلت قرار دیا گیا ہے ایسے میں کل ہونے والا اجلاس اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ کل کے اجلاس میں انتہائی اہمیت کے حامل ٹیکس کی شرح کے مسئلہ پر کوئی فیصلہ ہوگا جو عام آدمی پر لاگو ہوسکتا ہے ۔ گذشتہ مہینے اپنے سابقہ اجلاس میں جی ایس ٹی کونسل نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ علاقہ کے اعتبار سے استثنی کیسے دیا جانا چاہئے اور ملک کی شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں میں اس پر کس طرح سے عمل آوری ہوسکتی ہے ۔ کل ہونے والے اجلاس میں مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی کے تحت ملنے والے اخؒیارات اور محتلف شعبوں پر اس کے اثرات کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT