Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی کونسل کا حیدرآباد میں اجلاس

جی ایس ٹی کونسل کا حیدرآباد میں اجلاس

حیدرآباد۔/23اگسٹ، ( پی ٹی آئی) جی ایس ٹی کونسل کا آئندہ اجلاس 9 ستمبر کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ حکومت تلنگانہ کے سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ گزشتہ سال ستمبر میں گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) متعارف کرنے کے بعد یہ کونسل کا تیسرا اجلاس ہوگا۔ اس سے پہلے یکم اور 21 جولائی کو دو اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنڈہ کو بہت جلد قطعیت دی جائے گی۔ حکومت تلنگانہ اس موقع پر سرکاری پراجکٹس کیلئے ٹیکس رعایت کے علاوہ بیڑی صنعت اور گرینائیٹ کو بھی رعایتیں دینے کا معاملہ اٹھائے گی۔ اس کمیٹی کے صدر نشین وزیر فینانس اور ریاستی وزرائے فینانس ارکان ہیں۔ گزشتہ 10 ماہ کے دوران کونسل نے کئی متنازعہ اُمور کی یکسوئی کرتے ہوئے 4 سلاب پر مشتمل ٹیکس ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں 2.16لاکھ ویاٹ رجسٹریشن رکھنے والوں کے منجملہ 1.96 لاکھ نے جی ایس ٹی کے تحت اندراج کروایا ہے اور یہ عمل موثر طور پر جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT