Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کو یوپی کابینہ کی منظوری

جی ایس ٹی کو یوپی کابینہ کی منظوری

لکھنو ۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کابینہ نے آج گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی ) پر ریاست میں عمل آوری کو منظوری دی اور اس سے متعلق بل 15 مئی کو شروع ہونے والے اسمبلی سیشن میں پیش کیا جائے گا ۔ بل کو اسمبلی کی جانب سے توثیق پر اُترپردیش جی ایس ٹی کو اپنی منظوری دینے والی پانچویں ریاست بن جائے گا جبکہ جھارکھنڈ ، تلنگانہ ، بہار اور راجستھان ایسا کرچکے ہیں۔ نریندر مودی حکومت جی ایس ٹی کو یکم جولائی سے نافذالعمل لانے کی مشتاق ہے ۔ ریاستی وزیر سریش کمار کھنہ نے کہاکہ جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے بعد ریاست کی وصولیات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

 

24 جنوری یوپی کا یوم تاسیس
لکھنؤ۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  اتر پردیش کی حکومت ہر سال 24 جنوری کو ریاست کا یوم تاسیس منائے گی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کی آج یہاں میٹنگ میں اس پر عمل کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اتر پردیش کی تشکیل 24جنوری 1950 کو کی گئی تھی۔ اس سے پہلے اس کا نام اسٹیٹ آف یونائیٹڈ پراونس تھا۔ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ہر سال پوری ریاست میں یوم تاسیس منایا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT