Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / جی ایس ٹی کیلئے تیاری ،مودی کا جائزہ اجلاس

جی ایس ٹی کیلئے تیاری ،مودی کا جائزہ اجلاس

کالے دھن پر قابو پانے اقدامات ،نوٹوں کی تنسیخ کے اثرات کا جائزہ
نئی دہلی۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج وزارت فینانس کے جی ایس ٹی کے بلارکاوٹ نفاذ کیلئے کئے ہوئے اقدامات اور کالا دھن پر قابو پانے کی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ نوٹوں کی تنسیخ کے بعد کالے دھن پر قابو پانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ کئی مسائل بشمول جی ایس ٹی کیلئے تیاری آزادی کے بعد سب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ مال کے عہدیدار بھی شریک تھے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ یکم جولائی سے اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کیا جائے۔ ذرائع کے بموجب مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی، معتمد مالیہ ہسمکھ ادھیا اور محکمہ مال کے دیگر سینئر عہدیدار اجلاس میں شریک تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اجلاس میں ٹیکس معافی اسکیم کے بعد کئے ہوئے انکشافات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ گزشتہ سال نومبر میں 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹ منسوخ کردیئے گئے تھے۔ اجلاس میں کالے دھن کے خلاف مہم میں پیشرفت کا بھی جسے ’’آپریشن کلین منی‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور معافی اسکیم جو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کہلاتی ہے، کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ محکمہ مال نے نہ صرف کالے دھن کے انکشافات اور اس کے بعد وصول کئے جانے والے ٹیکس بلکہ ناجائز دولت جسے تلاشی مہمات اور دھاوؤں کے درمیان جو ملک گیر سطح پر کئے گئے تھے، جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT