Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / جی ایس ٹی کی آئندہ پارلیمانی سیشن میں منظوری یقینی

جی ایس ٹی کی آئندہ پارلیمانی سیشن میں منظوری یقینی

عددی قوت سے محروم کانگریس اپنے ہی بِل کو ناکام بنانے کیلئے رخنہ اندازی میں مصروف: ارون جیٹلی

نئی دہلی۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر فینانس ارون جیٹلی نے دعویٰ کیا کہ پُرعزم ’’گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) پر 2016ء کے دوران یقینا عمل آوری ہوئی اور کہا کہ اس بِل کی منظوری میں تعاون کی ترغیب دینے کے مقصد سے وہ کانگریس سے مسلسل ربط میں ہیں۔ جیٹلی نے کاہ کہ ’’مجھے اُمید ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس جی ایس ٹی بل پر پیشرفت ہوگی اور سب سے بڑھ کر یہ بل ان (کانگریس) کی طرف سے لائی گئی تھی۔ سیاسی وجوہات کے سبب اب وہ مخالفت کررہے ہیں، لیکن ایک طویل عرصہ تک وہ ایسا نہیں کرسکتے۔ جیٹلی نے کہا کہ ’’مَیں ان (کانگریس) سے مسلسل رابطہ میں ہوں اور یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ اُنہیں ترغیب جاریرکھنا میرے کام کا ایک حصہ ہے‘‘۔ ملک بھر میں بالواسطہ محاصل کو واحد یکساں شرح کے ساتھ آسان اور ایک دوسرے سے ہم آہنگ بنانے کے مقصد پر مبنی جی ایس ٹی گزشتہ کئی سال سے سیاسی کشاکش کی شکار ہے۔ یو پی اے دور میں بی جے پی اور دیگر چند جماعتوں کی مخالفت کے سبب یہ بِل پارلیمنٹ میں منظور نہیں ہوسکی اور اب این ڈی اے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اس بِل کی موجودہ شکل میں تائید سے کانگریس انکار کررہی ہے۔ اپریل 2016ء سے جی ایس ٹی بل کے نفاذ سے متعلق ایک سوال پر ارون جیٹلی نے جواب دیا کہ یہ انکم ٹیکس جیسی کوئی چیز نہیں ہے چنانچہ نئے مالیاتی سال سے ہی اس کا نفاذ ضروری نہیں ہے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ جی ایس ٹی کی منظوری 2016ء کے دوران ان کے کئی کلیدی ترجیحات میں شامل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’درحقیقت ایک قومی جماعت انتشار پسند رول ادا کررہی ہے اور ایک ایسے اصلاحی قدم کو روکتے ہوئے صدمہ انگیز مسرت حاصل کررہی ہے جس (اقدام) سے ہندوستانی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس اس بل کو روکنے کیلئے عددی قوت نہیں ہے چنانچہ وہ اس کو انتشار و رخنہ اندازی کے ذریعہ بل کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ میرے خیال میں ہندوستانی پارلیمانی جمہوریت میں یہ ایک بدترین مثال ہے۔ اگر ریاستی اسمبلیوں میں اس پر تقلید ہوتی ہے یا پھر مستقبل کی اپوزیشن جماعتیں اس مثال کو اپناتے ہیں تو اس سے ایک غلط رجحان پیدا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT