Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصدی سے زیادہ نہ ہو :راہول گاندھی

جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصدی سے زیادہ نہ ہو :راہول گاندھی

نئی دہلی۔18 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)  کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج پھر کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی زیادہ سے زیادہ حد 18 فیصدی یا اس سے کم مقرر کی جانی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے جی ایس ٹی کمیٹی کی میٹنگ کے پیش نظر ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جی ایس ٹی پر بات چیت کے لئے آج یہاں جی ایس ٹی کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے اور میں اس بات اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ جی ایس ٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 18 فیصد مقرر کی جانی چاہیے جو سب کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے جی ایس ٹی نظام کو عوام کے حق میں بتایا اور کہا کہ کانگریس 2005 سے ہی اس کی بات کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی صرف صنعت کاروں اور کاروباریوں کے لئے ہی موافق نہیں ہیں بلکہ یہ عوام با لخصوص غریبوں کے حق میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس کے طور پر جی ایس ٹی امیر اور غریب کو ایک ہی طرح سے متاثر کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT